ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں ہورہے مسلسل پولس انکاونٹر  پر   ڈپٹی وزیراعلیٰ نے دیا متنازعہ بیان؛ کہا،  مجرموں کو ختم کرکے ہی رام راجیہ  کا قیام ممکن ہے

اتر پردیش میں ہورہے مسلسل پولس انکاونٹر  پر   ڈپٹی وزیراعلیٰ نے دیا متنازعہ بیان؛ کہا،  مجرموں کو ختم کرکے ہی رام راجیہ  کا قیام ممکن ہے

Mon, 05 Mar 2018 14:55:19    S.O. News Service

لکھنو 5/ مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  یوگی ادتیہ ناتھ کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے  اُترپردیش میں جرم کو روکنے کے نام پر پولس نے   بڑے پیمانے پر انکائونٹر مہم شروع کررکھی ہے. جس کے تحت ریاست کے  مختلف علاقوں میں پولس کی جانب سے انکائونٹر  کئے جا رہے ہیں.  دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پولس انکائونٹر کو دیکھتے ہوئے  مجرم خود اپنے آپ کو پولس کے حوالے کررہے ہیں۔ اُدھر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے  پولیس کی طرف سے ہورہی انکائونٹر کی  کارروائیوں کی مخالفت کی جارہی ہے. ایسے میں نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موری نے پولس انکائونٹر  کا دفاع کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مجرموں کو ختم کرنا   'رام اجیہ ' قائم کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔

 ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی سی ایم نے پولس انکائونٹر پر ہورہی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  "اتر پردیش واحد ریاست نہیں ہے، جہاں قانون کی بالادستی اور امن  و امان کو یقینی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر  اقدامات کئے گئے ہیں. ہماری ترجیح انہیں  (مجرموں) کو مارنا  نہیں ہے، لیکن اگر مسلح افراد پولیس اہلکاروں پر حملہ کریں گے تو اُن پر گولیاں  چلانی پڑے گی. اس کا مقصد گنہگاروں کو تباہ کرکے امن و امان کا ماحول پیدا کرنا ہے اوریہی رام راجیہ ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں، بی جے پی بڑی اکثریت کے ساتھ اُترپردیش میں  اقتدار میں آئی تھی. بی جے پی حکومت کے تقریبا ایک سال  کی حکومت میں تقریبا 1،240 انکائونٹر  ہوئے ہیں  ان میں سے 40 ہلاک ہوئے ہیں. اس کے علاوہ، 305 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر نے پوچھا، کہ "کیا ہم لوگ چاہتے ہیں کہ لوگ  رائفل لے کر   عوامی جگہوں پر کھلے عام اور عام لوگوں کو دھمکی دیں ؟   انہوں نے کہا کہ حال ہی میں، اختتام پذیر ہونے والے سرمایہ کاری کے اجلاس میں، تاجروں نے ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

 


Share: